دورہ پاکستان حریت کانفرنس میرواعظ گروپ نے مشاورت شروع کردی

میرواعظ سے تاجروںکی ملاقات،سخت سوالات کاسامنا، ایڈوائزری کونسل بنانیکی تجویز.


Online November 22, 2012
اگلی ملاقات سول سوسائٹی سے ہوگی،پاکستانی قیادت سے تمام معاملات پربات کرینگے،عمر فاروق. فوٹو: اے ایف پی

کل جماعتی حریت کانفرنس میر واعظ گروپ نے دورہ پاکستان کے حوالے سے مشاورت کا سلسلہ شروع کردیاہے۔

ریاستی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں گزشتہ روز راج باغ پارٹی ہیڈ کوارٹر میں تاجروں کے ایک وفد کی چیئرمین میرواعظ عمرفاروق سے ملاقات کی وفد میں سرحدکے آرپارتجارت کرنے والوں سمیت 40کے قریب تاجر شامل تھے اجلاس میںاس بات پر زوردیاگیا کہ کشمیر کی آزادی کے بغیرسیاسی خودمختاری نامکمل ہے ،اکنامک ایڈوائزری کونسل تشکیل دینے کی تجویزدی گئی۔ اجلاس میں شریک ایک تاجرنے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پربتایا کہ حریت چیئرمین کو تاجروں کے طرف سے سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔میرواعظ عمرفاروق نے ایک انٹرویو میں تاجروں کیساتھ ملاقات کو مفید قراردیا۔

انھوںنے کہاکہ ہم نے دورہ پاکستان سے قبل معاشرے کے تمام طبقات کے ساتھ گول میزکانفرنس کے انعقاد کافیصلہ کیاہے ۔1947ء میں ہم معاشی طورپرخود انحصارریاست تھے اوراب ہم مکمل طور پر انحصارکررہے ہیں، سیاسی خود مختاری کے ساتھ ساتھ معاشی خودمختاری ضروری ہے ہماری اگلی ملاقات سول سوسائٹی کے ساتھ ہوگی، میرواعظ نے کہاکہ حریت کانفرنس اپنے موقف پرقائم ہے مسئلہ کشمیرکشمیریوںکی خواہشات کے مطابق ہی حل کیاجاسکتاہے اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہم پاکستانی قیادت کے ساتھ تمام معاملات پرتبادلہ خیا ل کرینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں