ملک میں سب سے زیادہ 4 ہزار رمضان دستر خوان کراچی میں لگائے جاتے ہیں

مختلف افطار دسترخوانوں کا اہتمام صاحب حیثیت اور خدا ترس خواتین بھی کرتی ہیں، ایکسپریس سروے


عامر خان June 10, 2016
عوامی دسترخوان سے تقریباً 25 سے 30 لاکھ افراد افطار کرتے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

PESHAWAR: کراچی ملک کا واحد شہر ہے جہاں سب سے زیادہ عوامی دسترخوان لگائے جاتے ہیں۔

ایکسپریس نے رمضان میں مخیر حضرت اور فلاحی تنظیموں کی جانب سے روزہ داروں کو افطار کرانے، کھانا کھلانے اور عوامی دسترخوانوں سے متعلق سروے کیا، سروے کے دوران مقامی فلاحی تنظیم کے رضا کار عمران الحق نے بتایا کہ شہر میں تقریباً 4 ہزارعوامی دسترخوان لگائے جاتے ہیں۔ یہاں تقریباً 25 سے 30 لاکھ افراد خاموشی کے ساتھ اپنی سفید پوشی کا بھرم رکھتے ہوئے افطار کرتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ یہ دسترخوان اورنگی ٹائون، سائٹ، ماڑی پور، سرجانی ٹائون، عزیز آباد، حسین آباد، نیو کراچی، ناظم آباد، نارتھ کراچی، لیاقت آباد، کریم آباد، گولیمار، پی آئی بی کالونی، مارٹن روڈ، گارڈن، لانڈھی، کورنگی، منظور کالونی، محمود آباد، نرسری، کالا پل، جیل چورنگی، بہادرآباد، طارق روڈ، ایم اے جناح روڈ، رنچھوڑ لائن، گارڈن، سولجر بازار، لائنزایریا، کھارادر، میٹھادر، کیماڑی، شیریں جناح کالونی، اختر کالونی، ڈیفنس، ٹاور، آئی آئی چندریگر روڈ، آرام باغ، ایم اے جناح روڈ، برنس روڈ، گرومندر، صدر، حیدری، شاہ فیصل کالونی، ملیر، قائدآباد، فیڈرل بی ایریا سمیت دیگر علاقوں میں لگائے جاتے ہیں، یہ عوامی دسترخوان شاہراؤں، سڑکوں، عوامی مقامات، بس اسٹاپس پر لگائے جاتے ہیں۔

مختلف افطار دسترخوانوں کا اہتمام صاحب حیثیت اور خدا ترس خواتین بھی کرتی ہیں، یہ خواتین زیادہ گلشن اقبال سوک سینٹر، رنچھوڑ لائن، گلستان جوہر، کلفٹن، ڈیفنس اور دیگر علاقوں میں افطار دستر خوان لگواتی ہیں، 700 سے زائد امام بارگاہوں اور بڑے اور چھوٹے مدارس میں بھی افطار کا اہتمام کیا جاتا ہے جہاں علاقائی سطح پر بھی لوگ افطار ان مساجد ومدارس کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر افطار اور کھانے کا اہتمام کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں