راولپنڈی کے20سالہ کرکٹر حمزہ علی انگلینڈ میں ڈوب کر جاں بحق

حمزہ پاکستان میں راولپنڈی ریمز کی جانب سے گریڈ اے کرکٹ بھی کھیل چکے ہیں۔

حمزہ پاکستان میں راولپنڈی ریمز کی جانب سے گریڈ اے کرکٹ بھی کھیل چکے ہیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے والے راولپنڈی کے کرکٹر 20 سالہ حمزہ علی انگلینڈ میں دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔


حمزہ علی سالٹ فورڈ پر دریا میں شام 5 بجے کے قریب ڈوبتے ہوئے پایا گیا، جہاں سے نکال کر فوری طبی امداد دی گئی، حمزہ کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔ نوجوان حمزہ اسٹیپلیٹون سی سی کی جانب سے کئی برس تک کھیلتے رہے، وہ اپنے والد غلام شبیر کے ساتھ ہی آتے تھے، انھوں نے ہیمپشائر کی جانب سے سیزن کے آغاز پر ایک فرسٹ کلاس میچ بھی کھیلا۔ وہ پاکستان میں راولپنڈی ریمز کی جانب سے گریڈ اے کرکٹ بھی کھیل چکے ہیں۔
Load Next Story