صومالیہ میں الشباب اور ایتھوپین فوج کے درمیان جھڑپ میں 60 اہلکار اور 101 جنگجو ہلاک

جنگجوؤں نے صومالیہ کے علاقے ہیران میں ایتھوپیا کے فوجیوں کی ایک بڑی چھاؤنی پر حملہ کیا، ترجمان الشباب کا دعویٰ


AFP June 10, 2016
الشباب کی طرف سے 60 فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے، ترجمان ایتھوپین فوج۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

صومالیہ میں سرگرم تنظیم الشباب نے کہا ہے اس نے صومالیہ میں ایتھوپین فوجی اڈے پر حملہ کر کے ایتھوپیا کے 60 فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

دوسری جانب ایتھوپین افواج کا کہنا ہے کہ اس نے جوابی کارروائی میں الشباب کا حملہ پسپا کرتے ہوئے 101 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے، الشباب کے ترجمان شیخ ابومعصب نے اپنے ایک ٹیلیگرام میں دعویٰ کیا ہے کہ جنگجوؤں نے صومالیہ کے علاقے ہیران میں ایتھوپین فوج کے ایک اڈے پر حملہ کیا جس میں ایتھوپیا کے 60 فوجی ہلاک ہو گئے۔

دوسری طرف ایتھوپین حکومت کے ترجمان گیٹاچیو ریڈا نے فوجی اڈے پر الشباب کے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی افواج نے بھر پور جوابی کارروائی کر کے حملہ پسپا کرتے ہوئے 101 جنگجو ہلاک کر دیے ہیں جب کہ ان کا بھاری اسلحہ بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم حملے میں ہلاک ہونے والے اپنے فوجیوں کی تعداد معلوم کر رہے ہیں تاہم الشباب کی طرف سے 60 فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں