حکمران اگرخط نہیں لکھتے توآئندہ حکومت سے لکھوالے بلور

عمران خان کوالیکشن میںناکامی کا سامنا کرنا پڑیگا، ملک میںجمہوریت چلنی چاہیے، گفتگو

عمران خان کوالیکشن میںناکامی کا سامنا کرنا پڑیگا، ملک میںجمہوریت چلنی چاہیے، گفتگو۔ فائل فوٹو

وفاقی وزیر ریلویز وعوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اورپارلیمنٹ دونوں اپنی جگہ قابل احترام ادارے ہیں ان اداروں کے درمیان تصادم ملک کے لیے بہت برا ہوگا ۔ملک نے کافی تاریک دور دیکھ لیے ہیںاب ملک میںجمہوری سلسلہ چلنا چاہیے۔


پیپلزپارٹی کے موجودہ حکمران اگرخط نہیںلکھتے توسپریم کورٹ چندماہ مزید انتظارکرلے اورآئندہ حکومت سے خط لکھوالے یا پھر پرویزمشرف کی حکومت سے لکھوالیتی۔عمران خان اپنی پارٹی پوزیشن بارے میںبہت پریشان ہیںآئندہ الیکشن میںانھیںناکامی کاسامناکرناپڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوںنے ایکسپریس سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر ریلویز حاجی غلام احمد بلورنے کہاکہ میرے نزدیک پیپلزپارٹی اپنے دور حکومت میں سوئس حکام ہو خط نہیں لکھے گی ۔

تمام معاملات افہام وتفہیم اورپیارومحبت کے ساتھ حل ہونے چاہیے۔غیر سیاسی حکمرانوں کے فیصلوں کی وجہ سے آج ملک جہاں کھڑا ہے وہاں سے واپسی بہت مشکل ہے ۔ آئندہ انتخابات جب بھی ہوں گے بڑی سیاسی جماعتیں ہی آگے آئیں گی نئی سیاسی پارٹیوں کو ناکامی ہوگی۔آئندہ انتخابات میںتحریک انصاف کوخیبرپختونخوا،بلوچستان اور سندھ سے مکمل ناکامی جبکہ انھیںصرف پنجاب سے دو چار نشستیںمشکل سے مل سکیںگی۔
Load Next Story