ججز تقرری کیس اٹارنی جنرل کے پیش نہ ہونے پر عدالت کا اظہار برہمی

یہ سپریم کورٹ ہے ہم نے پورے ملک کے کیسسز سننے ہیں, جسٹس خلجی


ویب ڈیسک November 22, 2012
یہ سپریم کورٹ ہے ہم نے پورے ملک کے کیسسز سننے ہیں, جسٹس خلجی . فوٹو فائل

سپریم کورٹ میں ججز تقرری کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل کے پیش نہ ہونے پر عدالت کا اظہار برہمی،عرفان قادر کا کہنا ہے کہ چھٹی کے دن عدالت کے لگنے کی نظیر نہیں ملتی۔

جسٹس خلجی عارف حسین کی سربراہی میں تین رکنی بنچ ججز تقرری کیس کی سماعت کررہا ہے، اس موقع پر اٹارنی جنرل کی عدم حاضری پر جسٹس خلجی عارف نے استفسار کیا اٹارنی جنرل کہاں ہیں انہوں نے آج حکومتی جواب جمع کرانا تھا، جب جسٹس خلجی کو بتایا گیا کہ اٹارنی جنرل آفس بند ہے توانہوں نے ریمارکس دیئے کہ کل چیف جسٹس نے واضح کردیا تھا کہ اہم کیسزکی وجہ سےعدالت کام کرے گی جس کےبعدعدالت کی ہدایت پراٹارنی جنرل سپریم کورٹ پہنچ گئے۔

اس موقع پر اٹارنی جنرل عرفان قادر نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ججوں کی تقرری کے بارے میں موقف تبدیل نہیں ہوا، نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کے حوالہ سے صدر سے پوچھا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |