پشاور 7محرم الحرام کی سیکورٹی کے باعث اندرون شہر سیل کردیا گیا

پشاور میں ساتویں محرم کے علم و ذوالجناح کا جلوس امام بارگاہ سید عالم شاہ سے برآمد ہوگا


ویب ڈیسک November 22, 2012
پشاور میں ساتویں محرم کے علم و ذوالجناح کا جلوس امام بارگاہ سید عالم شاہ سے برآمد ہوگا فوٹو: اے پی پی

ساتویں محرم الحرام کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے اندرون شہر کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ تمام تجارتی مراکز دسویں محرم تک بند رہیں گے۔

پشاور میں ساتویں محرم کے علم و ذوالجناح کا جلوس امام بارگاہ سید عالم شاہ سے شروع ہوگا جو کوچی بازار ، قصہ خوانی اور مختلف راستوں سے ہوتا ہوا شام کو واپس امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوگا۔

پشاور میں محرم کے لیے سیکورٹی کے انتطامات سخت کرتے ہوئے اندرون شہر کے تمام راستے بند کردیے گئے ہیں جبکہ دسویں محرم الحرام تک اندرون شہر کے تمام چھوٹے بڑے تجارتی مراکز بند رہیں گے اور شہر میں پولیس کی نفری بھی بڑھادی گئی ہے۔

دوسری طرف کوئٹہ میں ساتویں محرم الحرام کے جلوس کے لئے سکیورٹی کے انتظامات سخت کردیے گئے ہیں جبکہ جلوس کی روٹ سے ملنے والے تمام راستے بھی سیل کردیے گئے ہیں ۔

کوئٹہ میں ساتویں محرم کا مرکزی جلوس آرٹ اسکول روڈ سے شروع ہوگا جو روایتی راستوں پرنس روڈ ،امام بارگاہ ،میکانگی روڈ ،آرچر روڈ سے ہوتا ہوا واپس امام بارگاہ کلاں پر اختتام پذیر ہوگا اس موقع پر جلوس کی سکیورٹی کے لئے تمام راستے سیل کرکے ایف سی ،پولیس اور بلوچستان کانسٹیبلری کے پانچ ہزار سے زائد اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |