4 ماہ میں موبائل فون کی درآمد میں2 فیصد اضافہ

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 19 ارب 8 کروڑ 60 لاکھ روپے کے موبائل فون منگوائے گئے تھے۔


ویب ڈیسک November 22, 2012
چار ماہ میں موبائل فون کی درآمد میں 2 فیصد اضافہ ہوا۔ فوٹو: رائٹرز

رواں مالی سال کے 4 ماہ میں موبائل فون کی درآمد 2 فیصد اضافے کے ساتھ 21 ارب روپے تک بڑھ گئی۔


وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے اکتوبر 2012 کے دوران ٹیلی کام شعبے کی مجموعی درآمد 16 فیصد اضافے کے ساتھ 44 ارب 96 کروڑ روپے ریکارڈ کی گئی جن میں 21 ارب 16 کروڑ 20 لاکھ روپے کے موبائل فون بھی شامل ہیں، گذشتہ چار ماہ میں موبائل فون کی درآمد میں 2 فیصد اضافہ ہوا۔


واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال کی 19 ارب 8 کروڑ 60 لاکھ روپے کے موبائل فون منگوائے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں