شاہین ایئرلائن کے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

اسلام آباد سے مانچسٹر جاتے ہوئے طیارے کا اگلا ٹائر پھٹ گیا۔


ویب ڈیسک June 10, 2016
اسلام آباد سے مانچسٹر جاتے ہوئے طیارے کا اگلا ٹائر پھٹ گیا۔ فوٹو؛ فائل

اسلام آباد سے مانچسٹر جانے والے شاہین ایئرلائن کے طیارے کا اگلا ٹائر پھٹ گیا جس کے بعد طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر بحفاظت ہنگامی لینڈنگ کی۔

اسلام آباد سے مانچسٹر جانے والے شاہین ایئرلائن کے طیارے کا اگلا ٹائر پھٹ گیا جس کے بعد طیارے کو کنٹرول ٹاور کی جانب سے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہدایت دی گئی۔ کراچی ایئرپورٹ پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے فائر بریگیڈ اور ریسکیو عملے کو بھی طلب کیا گیا جب کہ ہنگامی لینڈنگ کے باعث ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کی گئی۔

کنٹرول ٹاور کی جانب سے طیارے کو ہنگامی لینڈنگ سے قبل ایئرپورٹ کے اطراف چکر لگانے کی ہدایت کی گئی جس کے بعد کنٹرول ٹاور کی اجازت کے بعد طیارے نے بحفاظت لینڈنگ کی۔ ذرائع کے مطابق طیارے میں عملے سمیت 150 افراد سوار تھے جب کہ ہنگامی لینڈنگ کے باعث کسی بھی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں