امریکا میں ونیسا نامی خاتون مسلسل 23 روز سے سمندری طوفان سینڈی سے بے گھر ہونے والے افراد کو مفت پیزا فراہم کررہی ہیں۔
نیویارک کے علاقے کوئنز کی رہائشی ونیسا گذشتہ 23 روز سے اینی وین میں گرما گرم پیزا ڈبوں میں بھر کرسینڈی سے متاثرہ علاقوں میں پہنچاتی جا رہی ہیں، ان علاقوں میں اب تک بجلی اور گیس مکمل طور پر بحال نہیں ہوئی، کئی علاقوں میں لوگ اب بھی بے گھر ہیں۔
ونیسا اپنے تین بچوں کےساتھ ان علاقوں میں متاثرین کو پیزا بانٹتی ہیں، وہ اب تک 3000 متاثرین کو پیزا کھلا چکی ہیں، اس مقصد کےلئے پیزا کمپنی والے آدھی قیمت میں ونیسا کو پیزا فراہم کررہے ہیں۔