وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں اورنج لائن بس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
پیپلزپارٹی كی حكومت نے كراچی كو اونرشپ دی اور متعدد منصوبوں كا آغاز كیا، قائم علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی میں اورنج لائن بس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا جب کہ اس موقع پر ان کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے شہر کو اونر شپ دی اور متعدد منصوبوں کا اعلان کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ٹی ایم اے پارک اورنگی ضلع غربی میں اورنج لائن بس منصوبے كا سنگ بنیاد ركھا جب کہ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید قائم علی شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی كی حكومت نے كراچی كو اونرشپ دی اور متعدد منصوبوں كا آغاز كیا جن میں كے۔ فور بھی شامل ہے جس كی تمام تر كارروائی گذشتہ روز مكمل كرلی گئی ہے، اس منصوبے سے كراچی كو 260 ایم جی ڈی پانی دستیاب ہوگا اور شہر كی 80 فیصد سے زائد پانی كی ضروریات كا احاطہ ہو سكے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے كہا كہ شہر كا دوسرا بڑا مسئلہ ٹرانسپورٹ كا ہے، ہم نے 6 ریپڈ بس ٹرانسپورٹ(آر بی ٹی) منصوبوں كا اہتمام كیا ہے جن میں سے وفاقی حكومت گرین لائن تعمیر كر رہی ہے، سندھ حكومت نے اپنے وسائل سے اورنج لائن منصوبہ كا آغاز كیا ہے جب كہ بقایا 2 لائنز پبلك پرائیویٹ پارٹنر شپ كے تحت شروع كی جائیں گی۔
اس موقع پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ممتاز جكھرانی نے كہا كہ اورنج لائن ابتدائی طور پر 4 كلو میٹرز تك كا احاطہ كرے گی اور اس كی تكمیل كے بعد اس میں 9 كلو میٹرز تك توسیع دی جائے گی۔ سیكریٹری ٹرانسپورٹ طحٰہ فاروقی نے اس منصوبہ كے اغراض و مقاصد بتاتے ہوئے كہا كہ یہ منصوبہ 1.14بلین روپے كی لاگت سے تعمیر كیا جائے گا، یہ 4 كلو میٹر كا پروجیكٹ ہے جس كی فی گھنٹہ گنجائش 50 ہزار مسافر ہیں۔