پہلی بار سات رویہ دو انڈر پاس بیک وقت تعمیر کئے جائیں گےشہباز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لاہورمیں کلمہ چوک انڈر پاس منصوبے پر فوری کام شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے


ویب ڈیسک November 22, 2012
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لاہورمیں کلمہ چوک انڈر پاس منصوبے پر فوری کام شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے فوٹو : فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار سات رویہ دو انڈر پاس بیک وقت تعمیر کئے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لاہورمیں کلمہ چوک انڈر پاس منصوبے پر فوری کام شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے ، جس پر ایک ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی جبکہ انڈر پاس مکمل ہونے سےشہریوں کوسگنل فری سہولت فراہم ہوگی۔

اجلاس کی صدارت کرتےہوئے شہبازشریف نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار سات رویہ دو انڈر پاس بیک وقت تعمیر کئے جائیں گے ، انھوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کلمہ چوک انڈر پاس کی تعمیر کے دوران ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے بہترین انتظامات کئے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں