عوام جبری زکوٰۃ اور فطری وصولی کی اطلاع ہیلپ لائن پر دیں ترجمان رینجرز

جبراً فطرہ یا زكوٰۃ مانگنے کی صورت میں شہری فوری طور پرمدد گار واٹس اپ نمبر2369996-0316 یا 1101 پراطلاع دیں۔


ویب ڈیسک June 10, 2016
جبراً فطرہ یا زكوٰۃ مانگنے کی صورت میں شہری فوری طور پرمدد گار واٹس اپ نمبر2369996-0316 یا 1101 پراطلاع دیں۔ فوٹو؛ فائل

رینجرز نے زبردستی زکوٰۃ فطرے کی وصولی روکنے کے لیے ہیلپ لائن نمبر جاری کردیا ہے جب کہ عوام سے اس قسم کی کارروائیوں کی فوری اطلاع دینے کی اپیل کی گئی ہے۔

ترجمان رینجرز كی جانب سے جاری بیان میں تمام شہریوں، انجمن تاجران كے صدر، كاركنان اور دكانداروں كو مطلع كیا گیا ہے كہ وہ ایسے عناصر كے خلاف سركوبی میں سندھ رینجرز كا ساتھ دیں جو جبری فطرے اور زكوٰۃ كی وصولی میں ملوث ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر كوئی فرد یا دہشت گرد تنظیم شہریوں سے جبراً فطرہ یا زكوٰۃ كا تقاضہ كرے تو اس كی اطلاع فوری طور پرمدد گار واٹس اپ نمبر2369996-0316 پر دیں جب کہ شہری اس طرح کی ویڈیو بنا کر واٹس ایپ پر بھی بھیج سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ زکوٰۃ یا فطرے کی وصولی کے لیے آنے والی کال ریکادڑ کرکے قریبی رینجرز چیک پوسٹ یا ہیلپ لائن 1101 پر بھیجی جاسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں