کراچیامام بارگاہ کے عقب سے 8 کلو وزنی بم برآمد ناکارہ بنادیا گیا

سیمنٹ کے بلاک میں بیٹیریا ں اور تارین لگاکر موبائل ڈیوائس کے زریعے بم تیار کیا گیا تھا، بی ڈی ایس

سیمنٹ کے بلاک میں بیٹیریا ں اور تارین لگاکر موبائل ڈیوائس کے زریعے بم تیار کیا گیا تھا، بی ڈی ایس ۔فوٹو: فائل

قصبہ کالونی میں امام بارگاہ علی کے عقب سے 8 کلو وزنی بم برآمد ، بم ڈسپوزل ا سکواڈ نے بم ناکارہ بنادیا.

ڈی ایس پی اورنگی ٹاون زاہد حسین کے مطابق تھانہ پیرآباد کے علاقے میں قصبہ کالونی میں واقع امام بارگاہ علی کے عقب میں بم نصب کیا گیا تھا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بی ڈی ایس کے اہلکاروں کو طلب کرلیا جنہوں نے بم برآمد کر کے اسے ناکارہ بنادیا۔


بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق سیمنٹ کے بلاک میں بیٹیریا ں اور تارین لگاکر موبائل ڈیوائس کے زریعے بم تیار کیا گیا تھا جسے فوری طور پر ناکارہ بنا دیا گیا ہے اگر بم پھٹ جاتا تو بڑے پیمانے پر تباہی ہوسکتی تھی۔

پولیس کے مطابق سیمنٹ کا بلاک رینجرز کی زیر تعمیت چوکی کے قریب بلاکوں کے درمیان رکھا گیا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story