اسلام آباد دہشتگردوں کے حملے کی اطلاع پر دارالحکومت میں 5 مقامات حساس قرار

ذرائع کےمطابق حساس اداروں نے رپورٹ ضلعی انتظامیہ اور ٹرپل ون بریگیڈ کو بھجوا دی ہے

ذرائع کےمطابق حساس اداروں نے رپورٹ ضلعی انتظامیہ اور ٹرپل ون بریگیڈ کو بھجوا دی ہے فوٹو: فائل

وفاقی دارالحکومت میں دہشت گردوں کےممکنہ حملوں کی اطلاع پر 5 مقامات کوحساس قراردے دیا گیا۔


ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے رپورٹ دی ہے کہ طارق جی دارگروپ اورلشکر جھنگوی نےاسلام آبادمیں پانچ مقامات پرحملوں کی منصوبہ بندی کی ہے۔ان مقامات میں بھارہ کہو،گولڑہ،ترنول،امام بارگاہ جی سکس ٹو،دربارسخی محمود شاہ آبپارہ اورشہزاد ٹاؤن شامل ہیں۔

ان پانچ مقامات پر ماتمی جلوسوں کو نشانہ بنایاجاسکتاہے ، ذرائع کےمطابق حساس اداروں نے رپورٹ ضلعی انتظامیہ اور ٹرپل ون بریگیڈ کو بھجوا دی ہے ، جس کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی ادارے ہائی الرٹ ہوگئے ہیں جبکہ درباربری امام اورقریبی علاقوں میں رینجرز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے سرچ آپریشن بھی کیا۔

Recommended Stories

Load Next Story