سعودی عرب میں دہشت گردی کے الزام میں 29 پاکستانیوں سمیت 823 افراد گرفتار

حکومت نے دہشت گردوں سے تعلق کے شبے 117 کے قریب بینک اکاؤنٹس کو بھی منجمد کردیا، وزارت داخلہ


ویب ڈیسک June 11, 2016
حکومت نے دہشت گردوں سے تعلق کے شبے 117 کے قریب بینک اکاؤنٹس کو بھی منجمد کردیا، وزارت داخلہ، فوٹو؛ فائل

سعودی عرب میں دہشت گردی کے الزام میں 29 پاکستانیوں سمیت 823 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق ملک میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں 29 پاکستانیوں سمیت 823 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ دیگر گرفتار ہونے والے افراد میں سے 19 بھارتی،18 افریقی، 3 یورپی، 2انڈونیشین اور 6 فلپائنی سمیت دیگر ممالک کے شہری شامل ہیں۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے دہشت گردوں سے تعلق کے شبے 117 کے قریب بینک اکاؤنٹس کو بھی منجمد کردیا ہے جن سے دہشت گرد گروپوں کو پیسے فراہم کیے جاتے تھے جب کہ حکومت دہشت گردوں کو فنڈنگ روکنے کے لیے دیگر ذرائع کے خلاف بھی تمام تر کوششیں کررہی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب 2015 سے اب تک دہشت گردی کے مختلف واقعات میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں