موبائل فون سروس کی بندش پرپی ٹی اے اور وزارت داخلہ کو نوٹس جاری

موبائل فون سروس پر پابندی قومی مفاد اور شہریوں کے تحفظ کے لئے عائد کی جارہی ہے، وکیل

موبائل فون سروس پر پابندی قومی مفاد اور شہریوں کے تحفظ کے لئے عائد کی جارہی ہے، وکیل فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
سندھ ہائیکورٹ نےموبائل فون سروس کی بندش پرپی ٹی اے اور وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کردئیےہیں۔


سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں موبائل فون پر بندش کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی، اس موقع پر پی ٹی اے کے وکیل بدر عالم ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ موبائل فون سروس پر پابندی قومی مفاد اور شہریوں کے تحفظ کے لئے عائد کی جارہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اگر درخواست قابل سماعت نہیں تو خارج کردی جائے تاہم عدالت نے پی ٹی اے اور وزارت داخلہ کو 23 نومبر کے لئے نوٹس جاری کردئیے ہیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی اے نے کہا تھا کہ موبائل کمپنیوں کے نائٹ پیکجز معاشرتی بے راہ روی کا باعث بن رہے ہیں اس لئے موبائل کمپنیاں اپنے نائٹ پیکجز ختم کرنے کے لئے لائحہ عمل تشکیل دیں اس کے علاوہ کمپنیوں کے دیگر خصوصی پیکجز بھی رات 12 بجے تک ہوں۔

Recommended Stories

Load Next Story