آج رات سے موبائل فون سروس بند کرنیکی حکمت عملی تیار کی جارہی ہے رحمان ملک

آئندہ تین دنوں میں بدترین دہشتگردی کا خطرہ ہے، رحمان ملک

آئندہ تین دنوں میں بدترین دہشتگردی کا خطرہ ہے، رحمان ملک فوٹو فائل

NEW YORK:

وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ آج رات سے ہی ملک بھر میں موبائل فون سروس کی معطلی کی حکمت عملی بنائی جارہی ہے۔


اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں ماتمی جلوسوں میں پولیس کی موجودگی کے باعث ہی دہشتگرد اپنی مذموم کارروائیوں میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ دہشتگردی کے واقعات میں زخمی اہلکاروں کو قائد اعظم ایوارڈ سے نوازا جائے گا ۔



رحمان ملک کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کی یہ کارروائیاں اسلام آباد میں جاری ڈی ایٹ کانفرنس کو سبوتاژ کرنے کی کوشش بھی ہوسکتی ہے ، جس میں لشکر جھنگوی اور طالبان کے علاوہ تیسرا گروپ بھی ملوث ہوسکتا ہے تاکہ ملک ملک میں معاشی ترقی نہ ہو ۔


وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے بھی موبائل فون سرورس بند کی تھی اور اب بھی کریں گے کیونکہ ان کے پاس دہشتگردوں کے درمیان رابطوں کو معطل کرنے کے لیے کوئی اور چارہ نہیں۔ اس لئے آج رات سے ہی موبائل سروس کی بندش کی حکمت عملی بنائی جارہی ہے لیکن اس سسلسلے میں تمام صوبوں کو اعتماد میں لیں گے تاکہ کسی کو کوئی رنجش نہ رہے۔


Recommended Stories

Load Next Story