داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی فضائی حملوں میں زخمی ہو گئے ہیں عراقی میڈیا کا دعویٰ

امریکی اتحادی افواج اور عراقی حکومت نے داعش کے سربراہ کے زخمی ہونے کی تصدیق نہیں کی۔


ویب ڈیسک June 11, 2016
ابو بکر البغدادی پر پہلے بھی فضائی حملوں کی خبریں میڈیا پر آتی رہی ہیں. فوٹو؛ فائل

عراقی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگجو تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی فضائی حملوں میں زخمی ہو گئے ہیں۔

عراق کے السمارا ٹی وی نے داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے فضائی حملوں میں زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے تاہم امریکی اتحاد اور عراقی حکومت نے داعش کے سربراہ کے زخمی ہونے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ابو بکر البغدادی پر فضائی حملوں کی خبریں میڈیا پر آتی رہی ہیں لیکن کبھی بھی اس کی تصدیق نہیں ہو سکی اور امریکی اتحادی افواج کی جانب سے بھی اس حوالے سے کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔