غذرمیں مسافر بس کو حادثہ 4 افراد جاں بحق

حادثے میں جاں بحق افراد میں سے 3 کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، پولیس


ویب ڈیسک June 11, 2016
زخمی افراد کو داسو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، پولیس۔ فوٹو: فائل

NEW DELHI: راولپنڈی سے غذر جانے والی مسافر بس کو پیش آنے والے حادثے میں ایک ہی خاندان کے 3 لوگوں سمیت 4 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق راولپنڈی سے غذرجانے والی مسافر بس پٹن کے مقام پرحادثے کا شکار ہوئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پرہی جاں بحق جب کہ کئی زخمی ہوگئے۔ لاشوں اورزخمیوں کو داسو کے سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیورکی تیزرفتاری کے باعث پیش آیا ہے، واقعے کے نتیجے میں جاں بحق افراد میں سے 3 کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، لاشوں کو شناخت کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔