لاہور دہشتگردی کی کوشش ناکام 2 خودکش حملہ آور گرفتاربارودی جیکٹس برآمد

خودکش حملہ آور اسلام پورہ سے انار کلی آنے والے محرم الحرام کے مرکزی جلوس میں داخل ہوکر کارروائی کرنے والے تھے۔


ویب ڈیسک November 22, 2012
یپولیس نے دکان کے مالک کو بھی حراست میں لے لیا ہے ۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

پولیس نے دو خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کرکے محرم الحرام میں دہشتگردی کی بڑی کارروائی کو ناکام بنادیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سی آئی اے پولیس نے شمالی وزیرستان کی جانے والی مشکوک فون کالز کے ذریعے انار کلی بازار کی ایک دکان میں چھپے دو خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 4 خودکش جیکٹس بھی برآمد کرلی ہیں جنہیں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔ جیکٹس میں 8 سے 10 کلو گرام بارودی مواد اور بال بیئرنگ بھرے ہوئے تھے۔


پولیس کے مطابق خودکش حملہ آور اسلام پورہ سے انار کلی آنے والے محرم الحرام کے مرکزی جلوس میں داخل ہوکر کارروائی کرنے والے تھے۔پولیس نے دکان کے مالک سمیت اطراف کی دکانوں کے مالکان کو بھی حراست میں لے لیا ہے جبکہ حملہ آوروں کی عمریں 20 سے 22 برس کے درمیان ہے، جنہیں مذید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔


واضح رہے کہ دو برس قبل اسی مقام پر شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر ایک خودکش حملہ ہوا تھا جس میں 7 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |