جس کے ساتھ کام کررہی ہوں وہی ٹھیک ہے خانز کے ساتھ فلم میں آنے کا نہیں سوچتی ودیا بالن

صرف ایک ہی فلم کرنا چاہتی تھیں لیکن یقین نہیں آتا کہ انڈسٹری میں 11 برس بیت گئے ہیں، ودیا بالن


ویب ڈیسک June 11, 2016
اداکارہ کرئیر میں اب تک اکشے کمار، جان ابراہن، ابھیشیک بچن، عمران ہاشمی، سنجے دت اور سیف علی خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔فوٹو:فائل

بال ووڈ اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ میں بالی ووڈ خانز کے ساتھ کام کے بارے میں نہیں سوچتی ہوں جس کے ساتھ اورجس طرح کا بھی کام کررہی ہوں وہ بہتر ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کا اپنے کرئیرکے حوالے سے کہنا تھا کہ زندگی میں ایک ایسا بھی وقت تھا جب وہ محض ایک ہی فلم کرنا چاہتی تھیں لیکن یقین نہیں آتا کہ انڈسٹری میں 11 برس بیت گئے اور متعدد فلمیں بھی کر ڈالیں اور اس دوران وہ مختلف قابل لوگوں سے بھی ملیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اتنے عرصے میں بے شمار بہترین مواقع ملے اوراپنی اداکاری کے حوالے سے انہوں نے بے پناہ تعریفیں بھی سمیٹیں جس کے لئے وہ خواد کوخوش قسمت بھی سمجھتی ہیں۔

اپنی نئی آنے والی مراٹھی فلم ایک البیلہ کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں ان فلموں سے بہت لگاؤ ہے اور وہ مراٹھی فلم میں کام کر نے کی بھی خواہش رکھتی تھیں. اداکارہ نے سب بالی ووڈ کے تینوں خانز کے ساتھ کام کر نے کے حوالے پوچھا گیا تو انہوں نے کسی بھی قسم کی دلچسپی کا اظہار نہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بارے میں نہیں سوچتی ہیں ان کا خیال ہے کہ وہ جس کسی کے بھی ساتھ اور جس طرح کا بھی کام کر رہی ہیں وہ بہتر ہے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں اداکارہ اپنے کرئیر میں اب تک اکشے کمار، جان ابراہم، ابھیشیک بچن، عمران ہاشمی، سنجے دت اور سیف علی خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔