پنجابسیکورٹی خدشات کے پیش نظر فوج و رینجرز طلب 9 اور 10محرم کو ڈبل سواری پرپابندی

پنجاب حکومت راولپنڈی میںجاں بحق افراد کے ورثاکو 5،5 لاکھ جبکہ زخمیوں کو مفت علاج کےعلاوہ 75ہزار روپے کی امداد دے گی۔


ویب ڈیسک November 22, 2012
دہشتگردی کے واقعات کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے، ذوالفقار کھوسہ . فوٹو فائل

پنجاب حکومت نے محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لئے فوج اور رینجرز کو طلب کرلیا جبکہ صوبے بھر میں 9 اوردس محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

لاہور میں پنجاب حکومت کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق صوبے بھر میں 2 دن موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی اور اس کا اطلاق 9 اور دس محرم الحرام کو ہوگا۔

اس سے قبل راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے سینئیر مشیر زردار ذوالفقار کھوسہ نے کل سے صوبے میں ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ وہ راولپنڈی میں ماتمی جلوس کے دوران ہونے والے خودکش حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے صبر کی دعا کرتے ہیں جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے بھی دعا گو ہیں۔

ذوالفقار کھوسہ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت راولپنڈی میںجاں بحق افراد کے ورثا کو 5،5 لاکھ جبکہ زخمیوں کو مفت علاج کے علاوہ 75 ہزار روپے کی امداد دے گی۔

مشیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے میں فوج اور رینجرز کوبھی طلب کرلیا گیا ہے تاکہ امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھا جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں