ٹریکٹر ٹریکٹر ہوتا ہے چاہے وہ پارلیمنٹ کے اندر ہو یا باہر عابد شیر علی

خواجہ آصف نے شیریں مزاری کا نام لے کر نہیں کہا تھا، وزیر مملکت برائے پانی و بجلی


/ June 11, 2016
خواجہ آصف نے شیریں مزاری کا نام لے کر نہیں کہا تھا، وزیر مملکت برائے پانی و بجلی، فوٹو؛ فائل

لاہور: وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے خواجہ آصف کی جانب سے شیریں مزاری کو اسمبلی میں کہے گئے الفاظ دہرادیئے جب کہ ان کا کہنا تھا کہ ٹریکٹر ٹریکٹر ہوتا ہے چاہے وہ پارلیمنٹ میں یا اس کے باہر ہو۔

فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عابد شیرعلی نے کہا کہ ٹریکٹر ٹریکٹر ہوتا ہے اور ٹرالی ٹرالی، چاہے وہ پارلیمنٹ کے اندر ہو یا باہر ہو۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف نے شیریں مزاری کا نام لے کرنہیں کہا تھا، انہوں نے آواز اٹھنے پر کہا جس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، وزیراعظم نے ویسے ہی ٹریکٹر کی قیمت میں کمی کی جس سے کسان خوش ہے کیوں کہ یہ کسانوں کا نشان ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ پاناما پیپرزمیں وزیراعظم کا نام نہیں، اس کے باوجود وزیراعظم نے خود کو احتساب کے لیے پیش کیا، ٹی او آرکے معاملے پر حکومت کی نیت صاف ہے، ہم معاملے کو حل کرنے کے لیے ہر قسم کا تعاون کررہے ہیں۔ اس پر سڑک کی سیاست نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں، امید ہے کہ انشاءاللہ عید الفطر سے پہلے پاکستان آجائیں گے.

لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ سحراورافطار میں بجلی کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، جہاں بجلی چوری ہو رہی ہے وہاں لوڈ شیڈنگ زیادہ ہے، لوڈ شیڈنگ میں جلد کمی آئےگی ملک بھر کے صنعتی علاقوں میں 5 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے جسے 4 گھنٹے تک لانے کی کوشش کی جارہے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔