کراچی میں فوجی آپریشن کی ضرورت نہیں آرمی چیف

حساس علاقوں میں فوجی تعینات ہیں۔ کراچی میں بھی دہشت گردی کنٹرول کرنے کے لئے فوجی دستے تیار ہیں ۔


ویب ڈیسک November 22, 2012
جمہوری حکومت کسی بھی علاقے میں فوجی دستوں کی تعیناتی کا مطالبہ کرسکتی ہیں۔، آرمی چیف . فوٹو: فائل

لاہور: پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ کراچی میں فوجی آپریشن کی ضرورت نہیں، شہر میں امن و امان کے لئے رینجرز بہتر کام کررہی ہے۔

ایوان صدر اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا کہ آئین کے مطابق جمہوری حکومت کسی بھی علاقے میں فوجی دستوں کی تعیناتی کا مطالبہ کرسکتی ہیں۔ فوج کسی بھی علاقے کا از خود کنٹرول نہیں سنبھال سکتی۔

جنرل کیانی کا کہنا تھا کہ ملک کے مختلف حساس علاقوں میں فوجی تعینات ہیں۔ کراچی میں بھی دہشت گردی کنٹرول کرنے کے لئے فوجی دستے تیار ہیں تاہم شہر میں امن و امان کے قیام کے لئے رینجرز بہتر کام کررہی ہے۔

واضح رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی اور کراچی کے کاروباری حلقے شہر میں امن وامان کی خراب صورتحال کے پیش نظر فوجی آپریشن کا مطالبہ کررہے ہیں تاہم متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے اس مطالبے کی مخالفت کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |