کراچی میں فوجی آپریشن کی ضرورت نہیں آرمی چیف
حساس علاقوں میں فوجی تعینات ہیں۔ کراچی میں بھی دہشت گردی کنٹرول کرنے کے لئے فوجی دستے تیار ہیں ۔
لاہور:
پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ کراچی میں فوجی آپریشن کی ضرورت نہیں، شہر میں امن و امان کے لئے رینجرز بہتر کام کررہی ہے۔
ایوان صدر اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا کہ آئین کے مطابق جمہوری حکومت کسی بھی علاقے میں فوجی دستوں کی تعیناتی کا مطالبہ کرسکتی ہیں۔ فوج کسی بھی علاقے کا از خود کنٹرول نہیں سنبھال سکتی۔
جنرل کیانی کا کہنا تھا کہ ملک کے مختلف حساس علاقوں میں فوجی تعینات ہیں۔ کراچی میں بھی دہشت گردی کنٹرول کرنے کے لئے فوجی دستے تیار ہیں تاہم شہر میں امن و امان کے قیام کے لئے رینجرز بہتر کام کررہی ہے۔
واضح رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی اور کراچی کے کاروباری حلقے شہر میں امن وامان کی خراب صورتحال کے پیش نظر فوجی آپریشن کا مطالبہ کررہے ہیں تاہم متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے اس مطالبے کی مخالفت کی جارہی ہے۔