تھائی لینڈ میں بس کو آگ لگنے سے 11 اساتذہ زندہ جل گئے

مسافر بس ٹائر پھٹنے کے باعث پہلے بے قابو ہوکر الٹی اور پھر اس میں آگ بھڑک اٹھی، عینی شاہدین


ویب ڈیسک June 11, 2016
وین کا ٹائر پھٹ جانے کے باعث وین ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر الٹ گئی اور اس میں آگ بھڑک اٹھی، عینی شاہدین : فوٹو : فائل

KARACHI: تھائی لینڈ میں تیز رفتاری کے باعث الٹنے والی بس میں آگ لگنے سے اس میں سوار 11 اساتذہ زندہ جل گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک کے قریب مرکزی شاہراہ چونبری پر مسافر وین بے قابو ہوکر الٹ گئی، جس کے بعد بس میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار 11 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جب کہ ڈراوئیر سمیت 5 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تھائی لینڈ کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی مسافر وین میں سوار تمام افراد مقامی اسکول میں استاد تھے۔ بچ جانے والے 4 مسافروں کا بیان ہے کہ وین کا ٹائر پھٹ جانے کے باعث وین ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر الٹ گئی اور اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

واضح رہے کہ تھائی لینڈ کا شمار دنیا کے ان ملکوں میں ہوتا ہے جہاں ٹریفک حادثات میں سب سے زیادہ اموات ہوتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں