شام میں حضرت بی بی زینبؓ کے مزار کے قریب خودکش حملہ 20 افراد ہلاک

خودکش حملہ مزار کے باہر ہوا جب کہ دوسرا دھماکا کار میں نصب بارودی مواد پھٹنے سے ہوا، حکام


ویب ڈیسک June 11, 2016
خودکش حملہ مزار کے باہر ہوا جب کہ دوسرا دھماکا کار میں نصب بارودی مواد پھٹنے سے ہوا، حکام، فوٹو؛ اے ایف پی

شام کے دارالحکومت دمشق میں حضرت بی بی زینبؓ کے مزار کے قریب کار بم دھماکے اور خود کش حملے کے نتیجے میں20 افراد ہلاک جب کہ 55 کے قریب زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق میں حضرت بی بی زینبؓ کے مزار کے قریب بم دھماکوں کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک جب کہ 55 سے زائد زخمی ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پہلا دھماکا حضرت بی بی زینبؓ کے مزار کے باہر ہوا جہاں خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جب کہ دوسرا دھماکہ مزار سے کچھ فاصلے پر ہوا جو کہ کار بم دھماکہ بتایا جاتا ہے۔

شام میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ دھماکے میں عام شہریوں کا نشانہ بنایا گیا اور زخمی ہونے والوں میں بیشتر کی حالت تشویشناک ہے جب کہ شدت پسند تنظیم داعش نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں