طالبان کمانڈر کے مرکز پر خودکش حملہ 10ہلاک دیر بالا دھماکا 4 افراد جاں بحق

ملابنی مرکزپربمبار نے روکنے پرگاڑی اڑادی،ہلاک شدگان میں4بچے بھی شامل،طالبان نے ذمے داری قبول کرلی

ملابنی مرکزپربمبار نے روکنے پرگاڑی اڑادی،ہلاک شدگان میں4بچے بھی شامل،طالبان نے ذمے داری قبول کرلی۔ فائل فوٹو

کرم ایجنسی میں شمالی وزیرستان کی سرحدسے ملحقہ علاقے اسپین ٹل میںطالبان کے منحرف کمانڈرملانبی کے مرکزپرخودکش حملے میں4 بچوں سمیت10افرادہلاک اور20 سے زائدزخمی ہوگئے،حملے میں5مکانات بھی تباہ ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق ڈبل کیبین میںسواربمبارنے حفاظتی چیک پوسٹوں کوتوڑاتاہم جب چیک پوسٹ پرمامورافرادنے حملہ آورکوروکنے کیلیے فائرنگ کی تواس نے مرکزکے باہر خود کو اڑادیا،اے ایف پی کے مطابق ہلاک ہونیوالے 10 افراد میں ایک گارڈ اور 4 بچے شامل ہیںجودھماکے کے وقت کمپائونڈ کے قریب کھیل رہے تھے،بی بی سی کے مطابق ایک سرکاری اہلکارنے بتایاکہ حملے کے وقت ملانبی مرکز میں موجود نہیں تھے، ملانبی کچھ عرصہ قبل ہنگوسے اسپین ٹل منتقل ہوگئے تھے،


دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے حملے کی ذمے داری قبول کرلی،ان کاکہناتھاکہ ملانبی طالبان کے مخالف تھے اس لیے حملہ کیا ،دریںاثنادیربالا کے علاقے ڈوگدرہ شارٹ کس سے شرینگل آنیوالی ڈبل کیبین گاڑی کو7بجکر 20منٹ پر ریموٹ کنٹرول دھماکے سے اڑادیا گیاجس میں ڈرائیور سمیت 4 افرادجاںبحق جبکہ8زخمی ہوگئے،پولیس سربراہ احسان اللہ خان کے مطابق 2زخمیوںکی حالت تشویشناک ہے،دھماکے کے بعدسیکیورٹی اداروںنے سرچ آپریشن کے دوران 8 مشتبہ افرادکو گرفتارکرلیاہے،

بی بی سی کے مطابق گاڑی میںامن لشکرکے افرادسوار تھے، صدر زرداری، وزیراعظم راجاپرویز اشرف ، گورنر ووزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور دیگر رہنمائوں نے دھماکوںکی مذمت کی ہے، ادھرپشاورکے علاقے پشتخرہ میں بم دھماکاہواتاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔ چارسدہ کے علاقہ وردگہ میںفائرنگ سے 2 افراد جاںبحق ہوگئے،باجوڑایجنسی کی تحصیل سلارزئی میںقومی لشکرنے دوروزقبل ایک شخص کوقتل کرنیوالے ملزم کا گھر نذرآتش کردیا۔

Recommended Stories

Load Next Story