رنبیرآئندہ کسی بالی وڈ اداکارہ سے دوستی نہیں کرینگے

اداکار محتاط رہ کر اپنی سار ی توجہ اپنے کیریئر پر مرکوز رکھنا چاہتے ہیں،ذرائع


Showbiz Desk June 12, 2016
اداکار محتاط رہ کر اپنی سار ی توجہ اپنے کیریئر پر مرکوز رکھنا چاہتے ہیں،ذرائع۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ کی وہ لڑکیاں جو اداکار رنبیر کپور سے دوستی کی خواہش رکھتی ہوں ان کے لیے ایک بری یہ ہے کہ اداکار رنبیر کپور نے سکینڈلز اور بدنامی سے بچنے کے لیے آیندہ کسی بالی وڈ اداکارہ سے دوستی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک بھارتی اخبار کے مطابق رنبیر کپورجواس سے قبل مختلف بالی وڈ ہیروئنز سے عشق لڑانے کے حوالے سے مسلسل خبروں میں رہے ہیں۔ان کی پہلی دوستی اداکارہ سونم کپور سے رہی جو ان کی پہلی ہیروئن بھی تھیں۔جسکے بعد وہ اداکارہ دپیکا کی زلفوں کے اسیر ہوگئے یہ دوستی بھی کچھ عرصہ ہی برقرار رہی۔پھر ان کی زندگی میں کترینہ کیف آئیں دونوں کا معاشقہ کافی دیر تک چلتا رہا، بلآخر رنبیر اور کترینہ کے راستے بھی جدا ہوگئے۔

اداکار رنبیر کپور کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اب اس معاملے میں محتاط رہنا چاہتے ہیں اور اپنی سار ی توجہ اپنے کیریئرپرمرکوزرکھنا چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |