کراچی دہشتگردی کا خدشہ حضرت عبداللہ شاہؒ کا مزار بند

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مزار کو خالی کرانے کے بعد تلاشی لی جس کے بعد اسے کلیئر کردیا گیا۔

مزار بند کرنے کے احکام صوبائی وزیر کی جانب سے جاری کئے گئے۔ فوٹو : محمد نعمان / ایکسپریس

دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر معروف روحانی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کا مزار زائرین کے لئے بند کردیا گیا ہے۔



کلفٹن کے علاقے میں واقع حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار پر بم کی اطلاع پر زائرین میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس اور مزار انتظامیہ کی جانب سے طلب کئے جانے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مزار کو خالی کرانے کے بعد تلاشی لی جس کے بعد اسے کلیئر کردیا گیا۔


بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے کلئیرنس ملنے کے بعد صوبائی وزیر ندیم بھٹو نے سیکیورٹی انتظامات کے تحت مزار کو زائرین کے لئے بند کرنے کا حکم دے دیا جس کے بعد پولیس نے مزار اور اطراف کی دونوں سڑکیں بھی بند کردیں۔


واضح رہے کہ گزشتہ برس حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار کے احاطے میں ہونے والے خودکش حملے میں متعدد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

Recommended Stories

Load Next Story