پہلا ون ڈے بھارتی بچے بھی زمبابوے پربھاری پڑگئے
لوکیش راہول نے ڈیبیو پرسنچری جڑکرٹیم کو 9 وکٹ سے فتح دلادی، رائیڈوکی ففٹی
پہلے ون ڈے میں بھارتی 'بچے' بھی زمبابوے پر بھاری پڑگئے، لوکیش راہول نے ڈیبیو پرسنچری جڑ کر ٹیم کو 9 وکٹ سے فتح دلادی۔
امباتی رائیڈو نے ناقابل شکست 62 رنز جڑ کر مہمان ٹیم کو 45 بالز قبل 169 رنز کا ہدف عبور کرادیا، اس سے پہلے میزبان ٹیم 168 رنز پر آؤٹ ہوگئی، ایلٹن چگمبرا نے سب سے زیادہ 41 رنز بنائے، جسپریت بمرا نے4 وکٹیں لیں۔ تفصیلات کے مطابق پہلے ون ڈے میں 169 رنز کے تعاقب میں بھارت کو واحد نقصان کیریئر کا پہلا ون ڈے کھیلنے والے کرن نائیر (7) کی صورت میں پہنچا، ٹینڈائی چتارا کی گیند پر وہ سکندر رضا کا کیچ بنے۔
یہ زمبابوین ٹیم کی اکلوتی خوشی تھی کیونکہ ڈیبیو کرنے والے ایک اور بیٹسمین لوکیش راہول نے 115 بالز پر ناٹ آؤٹ 100 رنز بناکر ٹیم کو 42.3 اوورز میں ہدف پار کرا دیا، دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارت کو جیت کیلیے 2 جبکہ راہول کو ڈیبیو پر سنچری کی تکمیل کیلیے 6 رنز درکار تھے، انھوں نے اپنی آئی پی ایل پاور کو استعمال کرتے ہوئے مساکیڈزا کو لانگ آن کی جانب چھکا جڑ کر پہلے ہی ون ڈے کو مین آف دی میچ ایوارڈ سے یادگار بنالیا، امباتی رائیڈو نے ناٹ آؤٹ 62 رنز بنائے، دونوں کے درمیان دوسری وکٹ کیلیے 162 رنز کی شراکت ہوئی۔
اس سے پہلے زمبابوے کو اپنی اننگز کے آغاز سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، احتیاط سے کھیلنے کے باوجود وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہی، ایلٹن چگمبرا نے سب سے زیادہ 41 رنز بنائے، سکندر رضا 23 اور کریگ ایروائن 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، قیادت کا فریضہ انجام دینے والے گریم کریمر صرف 8 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، فاسٹ بولر جسپریت بمرا نے 28رنز کے عوض 4 وکٹیںلیں جبکہ کلکرنی اور سرن نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔