دورہ انگلینڈ آسان نہیں سخت محنت کرنا ہوگی معین خان

عامر میڈیا سے دور رہیں،پی ایس ایل میں ہر کوئی آفریدی کو ٹیم کا حصہ بنانا چاہے گا


Sports Reporter June 12, 2016
عامر میڈیا سے دور رہیں،پی ایس ایل میں ہر کوئی آفریدی کو ٹیم کا حصہ بنانا چاہے گا۔ فوٹو: فائل

GENEVA: سابق ٹیسٹ کپتان و سابق چیف سلیکٹر معین خان نے کہا ہے کہ دورئہ انگلینڈ آسان نہیں، پاکستان ٹیم کو ہم آہنگی کے ساتھ سخت محنت کرنا ہوگی، توجہ کا مرکز بننے والے فاسٹ بولر محمد عامر کو خود کو میڈیا سے دور رکھنا ہوگا۔

کراچی میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے معین خان نے کہا کہ دورئہ انگلینڈ کبھی بھی آسان نہیں رہا، مصباح الحق بہترین قیادت کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں تاہم ہمارے کھلاڑیوں کو اس سیریز کو آسان نہیں لینا ہوگا، پاکستانی بولنگ قدرے بہتر لیکن بیٹنگ پر توجہ کی ضرورت ہوگی، سزا ختم کرنے کے بعد محمد عامر کا سفر اسی جگہ سے شروع ہوگا جہاں رکا تھا، عامر کو انگلش میڈیا سے دور رکھنا ضروری ہے، مقامی میڈیا بات کا بتنگڑ بنانے میں دیر نہیں کرتا، انھوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو سری لنکا سے بہتر کہا جا سکتا ہے۔

معین خان نے کہاکہ پی ایس ایل کے بہتر نتائج سامنے آئے ہیں لیکن جب تک ایونٹ ملک میں نہ ہوگا غیرملکی کرکٹرز پاکستان کا رخ نہیں کریں گے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ نے کہا کہ سابق ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد خان آفریدی کے پشاور ز لمی کو خیرباد کہہ کر کسی اور ٹیم میں شامل ہونے کا مجھے علم نہیں تاہم ہر کسی کی خواہش ہوگی کہ آفریدی جیسا کھلاڑی اس کی ٹیم کا حصہ بنے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |