سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں مزید 3 ماہ کی توسیع

نوٹیفکیشن کے مطابق رینجرز کو آئندہ 3 ماہ تک پولیس کے اختیارات حاصل ہوں گے .


ویب ڈیسک November 22, 2012
کراچی میں تعینات رینجرز کے خصوصی اختیارات آج رات ختم ہورہے تھے. فوٹو: فائل

ISLAMABAD:

حکومت سندھ نے رینجرز کو دیئے گئے خصوصی اختیارات میں مزید 3 ماہ کی توسیع کردی۔


سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق رینجرز کو آئندہ 3 ماہ تک پولیس کے اختیارات حاصل ہوں گے جس کے تحت وہ شہر میں امان و امان کے قیام کے لئے کارروائیاں کرسکتی ہے۔


واضح رہے کہ آئین کے تحت رینجرز کو پولیس کے خصوصی اختیارات 90 دنوں کے لئے تفقیض کیے جاسکتے ہیں اور مقررہ مدت پوری ہوجانے کی صورت میںاس دورانیے کو مزید بڑھایا جاسکتا ہے۔ کراچی میں تعینات رینجرز کو دئے گئے خصوصی اختیارات آج رات ختم ہورہے ہیں جس کے باعث سندھ حکومت کا یہ فیصلہ سامنے آیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں