خواتین پرہاتھ اٹھانے کامخالف ہوں حافظ حمد اللہ

فوٹیج میں وہ اٹھ کرجارہے ہیں لیکن واپس آکرانھوں نے میرا گلا دبوچنے اورمجھے مکا مارنے کی کوشش کی، ماروی سرمد


Monitoring Desk June 12, 2016
اگست میں عوام سڑکوں پر ہونگے، شیخ رشید، عائشہ پاشا و دیگر، جی فار غریدہ میں گفتگو۔ فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہاکہ ٹاک شو میں جو کچھ ہوا اگر اس پر پارلیمنٹیرینز نے اظہارافسوس کیا ہے تو انھیں چاہیے مجھ سے بات کرکے حقائق پوچھیں، میں بچوں اورخواتین پر ہاتھ اٹھانے کا مخالف ہوں۔

ایکسپریس نیوزکے پروگرام جی فارغریدہ میں میزبان غریدہ فاروقی سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ ماروی سرمد میرے پہلومیں بیٹھی تھیں، اگر میں انھیں تھپڑمارنا چاہتا تومارسکتا تھا، ٹی وی پر جو فوٹیج دکھائی جارہی ہے اس میں صرف میں پروگرام سے اٹھ کر جارہا تھا، اس میں فیاض الحسن چوہان بھی کھڑے ہیں، میری رائے سے کسی کو اختلاف ہوسکتا ہے لیکن اختلاف کی آڑمیں جب کسی کی ذات کو اوراسلامی تہذیب کو نشانہ بنائیں تو پھر ہم مجبور ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے پہل نہیں کی، وہ مجھ سے معذرت کرلیں، انھوں نے جو زبان استعمال کی میں اس پر بات نہیں کرناچاہتا۔

تجزیہ کارماروی سرمد نے کہا کہ حافظ حمد اللہ جھوٹ اورغلط بیانی کرتے ہیں، وہ یہ درست کہہ رہے ہیں کہ فوٹیج میں وہ اٹھ کرجارہے ہیں لیکن واپس آکرانھوں نے میرا گلا دبوچنے اورمجھے مکا مارنے کی کوشش کی۔ فیاض الحسن چوہان نے انھیں روکا اورگھسیٹ کر دور کیا لیکن جب وہ انھیں مکمل طورپر دور کرنے میں ناکام رہے تو ٹی وی پروگرام کی انتظامیہ پکڑکراسٹوڈیوسے باہر لے گئی۔

حمد اللہ نے جب اسٹوڈیو میں دوبارہ آنے کی کوشش کی تو اسٹوڈیو کو اندر سے بند کردیا گیا لیکن یہ اسٹوڈیو کے باہر کھڑے ہوکر انتہائی غلیظ گالیاں دیتے رہے، میں چپ نہیں بیٹھوں گی، ایف آئی آر درج کرارہی ہوں، وزیرداخلہ ایف آئی آر درج کرنے کے احکام جاری کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں