مائیکل کلارک نے ایک سال میں 4 ٹیسٹ ڈبل سنچریوں کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں مائیکل کلارک 210 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔


ویب ڈیسک November 22, 2012
جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں مائیکل کلارک 210 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ فوٹو: اے ایف پی

آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے ایک سال میں 4 ٹیسٹ ڈبل سنچریاں بناکرعالمی ریکارڈ بنادیا۔

31 سالہ آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کو رکی پونٹنگ کی جگہ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت سونپی گئی تھی۔ 1999 میں 18 سال کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ کی شروعات کرنے والے کلارک نے ایک ہی سال میں 4 ڈبل سنچریاں بناکر کرکٹ کی 135 سالہ تاریخ ہی بدل دی۔

آسٹریلوی کپتان نے قیادت کے بوجھ تلے دبنے کے بجائے صرف ایک سال میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے خلاف دو دو ڈبل سنچریاں بنائیں۔ بھارت کے خلاف آسٹریلیا کے سڈنی میں 319 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ دوسری ڈبل سنچری بھی بھارت کے خلاف بنائی۔ ایڈیلیڈ میں انہوں نے 210 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

برسبین میں جنوبی افریقہ کے خلاف 259 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور ایک بار پھر ایڈیلیڈ میں جاری جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام پر 210 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں