رواں برس متوقع سیلاب کے پیش نظرراولپنڈی میں سیلاب بچاؤ الرٹ جاری

مون سون بارشوں کے دوران پاک فوج کے ٹرپل ون بریگیڈ کا ریسکیو دستہ تیار رہے گا


ویب ڈیسک June 12, 2016
سیلابی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاسوں میں فوج کے نمائندے بھی شریک ہوں گے فوٹو: فائل

PESHAWAR: ضلعی انتظامیہ نے رواں برس معمول سے زائد مون سون بارشوں کے امکان کے پیش نظر شہرمیں سیلاب بچاؤ وارننگ جاری کردی ہے۔

محکمہ موسمیات نے رواں برس مون سون کے دوران معمول سے 25 فیصد زائد بارشوں کی پیش گوئی ہے جس کے پیش نظرراولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے نالہ لئی سمیت شہر کے 10 بڑے برساتی نالوں میں متوقع سیلاب سے نمٹنے اوربچاؤ کے لئے نئی "سیلاب بچاؤ" وارننگ جاری کردی ہے، جس کے تحت نالہ لئی کے کناروں پرقائم تجاوزات کے خاتمے اور بھل صفائی 30 جون تک مکمل کرلی جائے گی۔ بارش کے دوران تمام متعلقہ ادارے ریڈ الرٹ ہوکرلئی کی متاثرہ آبادیوں میں پہنچ جائیں گے،فوج کے ٹرپل ون بریگیڈ کا ریسکیو دستہ بھی مون سون میں ریڈ الرٹ رہے گا جبکہ سیلابی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاسوں میں فوج کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

سیلاب الرٹ میں کہا گیا ہے کہ جاوید کالونی، ندیم کالونی اورآریہ محلے سے ملحقہ تمام علاقوں کے علاوہ فضل آباد، اسلامیہ ہائی اسکول اورمری روڈ کے عقبی علاقوں کے مکینوں کواپنا تمام قیمتی اشیاء موسم برسات سے قبل محفوظ مقامات پرمنتقل کردیں۔ نالہ لئی میں سیلابی پانی کی سطح 10 فٹ تک آنے پرخطرے کا سائرن بجایا جائے گا، جس پر لوگ اپنے گھروں کو فوری طورپرخالی کرکے محفوظ مقامات پرمنتقل ہوجائیں۔ اس کے علاوہ 31 اگست تک نالہ لئی سمیت دیگر10 بڑے نالوں میں کوڑا کرکٹ اورتعمیراتی ملبہ پھینکنے پربھی پابندی رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |