سوزین خان 3 سال بعد ہریتھک روشن سے طلاق کی وجوہات منظر عام پر لے آئیں
ہماری ازدواجی زندگی اس دوراہے پر پہنچ گئی تھی جہاں ہمیں الگ ہونا ہی بہتر لگا، سوزین خان
ہریتھک روشن اور سوزین خان کو بالی ووڈ کا خوش و خرم ازداواجی جوڑا مانا جاتا تھا اسی لیے دونوں کے درمیان طلاق نے سب کو حیران کردیا تھا لیکن دونوں نے ہی اس کی وجہ نہیں بتائی تھی تاہم اب سوزین نے اپنی زبان کھول دی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے مایہ ناز اداکار ہریتھک روشن کی اپنی اہلیہ سے علیحدگی کی اصل وجوہات سے کبھی پردہ نہیں اٹھایا گیا تھا جہاں کچھ خبریں گردش کررہی تھیں کہ سوزین خان اوراداکارارجن رامپال کی بڑھتی ہوئی دوستی نے ان کی ازدواجی زندگی کو نقصان پہچایا جب کہ ہریتھک روشن کوبھی اداکارہ کنگنا رناوت کے ساتھ جوڑا جارہا تھا لیکن سوزین نے خود ہی میگزین کوانٹرویو دیتے ہوئے اپنے اور ہریتھک کے درمیان علیحدگی کی وجوہات کو بتادیا۔
سوزانے خان کا کہنا تھا کہ ہماری شادی شدہ زندگی اس دوراہے پرپہنچ گئی تھی جہاں ہمیں محسوس ہوا کہ ہمارے لئے الگ ہونا ہی بہتر ہے کیونکہ ہم محبت سے عاری رشتہ برقرار رکھنا نہیں چاہتے تھے۔ طلاق کے باوجود ہم اب بھی اچھے دوست ہیں، ہم ایک ساتھ نہیں رہتے تاہم پھر بھی ہمارے درمیان رابطے ہیں اور ہم ایک دوسرے کی عزت بھی کرتے ہیں۔ خاص طور پر بچوں کے حوالے سے ہم اپنے اختلافات ان کے سامنے کبھی نہیں لاتے تاکہ ہمارے بچوں میں عدم تحفظ کا احساس نہ پیدا ہو۔