گھوٹکی میں موبائل پر لڑکی کی آواز میں لوگوں کو جھانسہ دے کر اغوا کرنے والا گرفتار

راحب شر موبائل فون پر لڑکی کی آواز میں جھانسہ دےکر 56 افراد کو اغوا کرچکا ہے، ایس ایس پی گھوٹکی


ویب ڈیسک June 12, 2016
پولیس نے محکمہ داخلہ کو راحب شر کی گرفتاری کے لئے انعام رکھنے کی بھی سفارش کی تھی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: پولیس نے موبائل فون پر لڑکی کی آواز میں لوگوں کو جھانسہ دے کر تاوان کے لیے اغوا کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گھوٹکی پولیس نے وسطی جیون شاہ، بیا ون اور بیا ٹو کے کچے کے علاقے ميں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف سنگین مقدمات میں مطلوب 11 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا، گرفتار کئے گئے ملزمان پولیس اہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث رہے ہیں جب کہ ان میں سے ایک موبائل فون پر لڑکیوں کی آواز نکال کر 56 افراد کو تاوان کے لیےاغوا کرنے والا ملزم راحب شر بھی شامل ہے ۔

ایس ایس پی گھوٹکی مسعود بنگش کا کہنا ہے کہ راحب شر موبائل فون پر لوگوں سے لڑکی کی آواز میں بات کرتا تھا اور انہیں جھانسہ دے کر گھوٹکی بلاتا، جہاں اس کے ساتھی اسے اغوا کرلیتے بعد ازاں ان مغویوں کو تاوان کی مد میں بھاری رقم لے کر چھوڑ دیا جاتا۔ راحب شر نے لڑکی کی آواز میں لوگوں سے بات کرکے 56 افراد کو اغوا کرکے ان کی رہائی کے عوض تاوان وصول کیا ہے۔ پولیس نے محکمہ داخلہ کو اس کی گرفتاری کے لئے نقد انعام رکھنے کی بھی سفارش کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں