سندھ حکومت 15 لاکھ روپے کی لاگت سے آئی ٹی یونیورسٹی بنائے گی

سندھ حکومت نے خیرپور میں آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام کے لئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 15 لاکھ روپے مختص کئے ہیں۔


ویب ڈیسک June 12, 2016
سندھ حکومت نے خیرپور میں آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام کے لئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 15 لاکھ روپے مختص کئے ہیں۔ فوٹو: فائل

KARACHI: سندھ حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں آئی ٹی یونیورسٹی بنانے کے لئے 15 لاکھ روپے مختص کئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے اپنے شہر کے باسیوں کے ساتھ مذاق ہونے جا رہا ہے؟ سندھ حکومت نے صرف 15 لاکھ روپے کی لاگت سے خیرپور میں آئی ٹی یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔ پندرہ لاکھ روپے میں آئی ٹی یونیورسٹی بنانے کا اعلان سندھ سرکارکی کفایت شعاری ہے یا پھرخیرپور کے عوام کوخیر سے ماموں بنانے کی کوشش، یہ تو سوچنے کی بات ہے۔

سندھ اسمبلی میں پیش کئے گئے صوبائی بجٹ 17-2016 میں سائیں کے ضلع خیرپورمیں آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام کی تجویز رکھی گئی ہے۔ پندرہ لاکھ روپے میں کوئی یونیورسٹی تو درکنار پرائمری اسکول بھی قائم نہیں کیا جاسکتا لیکن سائیں سرکار اس قدر کفایت شعار دکھائی دیتی ہے کہ وہ دیگر منصوبوں کی طرح جو کسی کو دکھائی نہیں دیتے، آئی ٹی یونیورسٹی بھی بنا کردکھائے گی۔

یہ دیکھنا اب باقی ہے کہ سندھ سرکار مجوزہ آئی ٹی یونیورسٹی کے لئے بجٹ میں اب فنڈز بڑھاتی ہے یا اس منصوبےکو بہت سے دوسرے منصوبوں کی طرح کاغذوں تک ہی محدود رکھا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں