پریانکا چوپڑا ہالی ووڈ میں ’’ٹین چوائس ایوارڈ 2016‘‘ کے لیے نامزد
گزشتہ دنوں بھی پریانکاچوپڑا نے ’’کوانٹیکو‘‘میں بہترین اداکاری پر ’’پیپلزچوائس ایوارڈ 2016‘‘ اپنے نام کیا تھا
بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ''پیپلز چوائس ایوارڈ 2016'' اپنے نام کرنے کے بعد ''ٹین چوائس ایوارڈ 2016'' کے لیے بھی نامزد ہوگئی ہیں۔
اداکارہ پریانکا چوپڑا کا شمار فلم نگری کی ان صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے بالی ووڈ میں اپنی شاندار پرفارمنس کے باعث ایک الگ مقام بنایا ہے جب کہ اداکارہ بالی ووڈ میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد ہالی ووڈ میں بھی اداکاری کے جوہردکھا چکی ہیں جس کے باعث اب ہالی ووڈ میں بھی ان پر ایوارڈز کی بارش شروع ہوگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا کو امریکی ٹی وی سیریل ''کوانٹیکو'' میں بہترین اداکاری پر ''ٹین ایوارڈ 2016'' کے لیے نامزد کرلیا گیا ہے جس پر پریانکا نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنی ٹوئٹ میں کہا کہ کوانٹیکومیں اپنے اداکاری پر ٹین چوائس ایوارڈ کے لیے نامزدگی پرانتہائی پرجوش اور شکر گزار ہوں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی اداکارہ پریانکاچوپڑا نے ''کوانٹیکو''میں بہترین اداکاری پر پیپلزچوائس ایوارڈ 2016 اپنے نام کیا تھا۔