افغان فورسزکی پاکستانی حدود میں بلا اشتعال فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی آئی ایس پی آر

افغان فورسز نےطورخم بارڈر کےکراسنگ پوائنٹ پرفائرنگ کی اوربیشتر دہشت گرد اسی راستےکواستعمال کرتے پائےگئے،آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک June 13, 2016
دہشت گردوں کی نقل وحرکت پرنظر رکھنے کے لیے طورخم کراسنگ پوائنٹ پرگیٹ تعمیر کیا جارہا ہے،آئی ایس پی آر فوٹو:فائل

پاک افغان سرحد طورخم گیٹ پر افغان فورسز نے پاکستانی حدود میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقے طورخم بارڈر کے کراسنگ پوائنٹ پر افغان فورسز نے پاکستانی حدود میں بلااشتعال فائرنگ کی جس سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا جب کہ پاک فورسز نے فائرنگ کا موثر جواب دیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی نقل وحرکت پرنظر رکھنے کے لیے طورخم کراسنگ پوائنٹ پرگیٹ تعمیر کیا جارہا ہے جس کا مقصد غیر قانونی نقل وحرکت پرنظررکھنا ہے کیوں کہ حالیہ دنوں میں بیشتر دہشت گرد اسی راستے کو استعمال کرتے پائے گئے ہیں۔

واضح رہے پاک افغان سرحد پر طور خم بارڈر پر سب سے زیادہ نقل وحرکت ہوتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |