سونے کا وقت آگیا

قطب شمالی کے ریچھ چھے ماہ کے لیے نیند کی آغوش میں جانے کو ہیں۔


Ateeq Ahmed Azmi November 25, 2012
قطب شمالی کے ریچھ چھے ماہ کے لیے نیند کی آغوش میں جانے کو ہیں۔ فوٹو: فائل

NEW YORK: موسمِ سرما کی آمد کے ساتھ ہی قطب شمالی کے یخ بستہ علاقوں کے جانور لگ بھگ چار سے چھے ماہ تک نیند کی وادی میں کھو جائیں گے۔

برفانی علاقوں کے جانور بالخصوص سیاہ ریچھ ہائبرنیشن (Hibernation) یا نوم سرمائی کی کیفیت میں بغیر کھائے پیے چھے ماہ تک سوئے رہتے ہیں ماہرین حیوانات کے مطابق سرد آب وہوا والے علاقوں کے ریچھ نوم سرمائی کی کیفیت میں جانے سے پہلے اپنے جسم میں چربی کی وافر مقدار محفوظ کرلیتے ہیں اور چربی کی یہی مقدار انہیں دوران نیند زندہ رکھتی ہے اور نیند سے بیدار ہونے کے بعد ہشاش بشاش رکھتی ہے۔

اگرچہ محققین کا کہنا ہے کہ قدرت کی جانب سے وضع کردہ یہ نظام ہر سال اس وقت ان جانوروں کے جسم میں متحرک ہوتا ہے جب ہر چیز برف سے ڈھک جاتی ہے اور خوراک کی قلت پیدا ہوجاتی ہے، لیکن دوسری جانب قطب شمالی میں واقع بیشتر چڑیا گھروں میں خوراک کی فراوانی کے باوجود ان چڑیا گھروں میں موجود قطبی ریچھ نیم خوابی کی حالت میں جاچکے ہیں۔ اس حوالے سے روس کے چوتھے بڑے شہرYekaterinburg کے چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہائبرنیشن کے عمل میں مبتلا ان ریچھوں کے مشاہدے کے لیے اگلے چھے ماہ تک سیاحوں اور ماہرین حیوانات کا آمد جاری رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں