گزشتہ ہفتے  اسٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ282 پوائنٹس کی کمی

انڈیکس 36940ہوگیا،انویسٹرزکے1کھرب 10ارب ڈوب گئے،22کروڑ 75لاکھ شیئرزکے سودے،1126فرمزکے دام نیچے

انڈیکس 36940ہوگیا،انویسٹرزکے1کھرب 10ارب ڈوب گئے،22کروڑ 75لاکھ شیئرزکے سودے،1126فرمزکے دام نیچے فوٹو : اے ایف پی / فائل

گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ شدید کاروباری اتار چڑھاؤ کی زد میں رہی، کے ایس ای100انڈیکس 37200پوائنٹس سے گھٹ کر36900 پوائنٹس کی سطح پرآگیا۔ مارکیٹ کے سرمائے میں 1 کھرب سے زائدروپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میںسرمائے کاحجم75کھرب سے گھٹ کر 74 کھرب روپے کی سطح پر آگیا۔

ہفتہ واررپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 282.12 پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 37223 پوائنٹس سے کم ہو کر 36940.88 پوائنٹس پر آگیا۔ اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 438.16 پوائنٹس کی کمی سے20929.82 اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 25115.51 پوائنٹس سے گھٹ کر 24759.50 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب 10 ارب 84کروڑ 78لاکھ 38ہزار 4 روپے کی کمی ریکارڈکی گئی، جس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم 75 کھرب 33ارب 97کروڑ 18لاکھ 13ہزار 813 روپے سے کم ہو کر 74کھرب 23ارب 12کروڑ 39 لاکھ 75ہزار 809 روپے رہ گیا۔


گزشتہ ہفتے کے دوران مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا اور صرف 3 کاروباری دنوں میں انڈیکس 203.40 پوائنٹس بڑھ گیا تاہم 2 روزہ مندی کے سبب انڈیکس 485.52 پوائنٹس گھٹ گیا۔ گزشتہ ہفتے خریداری میں تیزی آنے سے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 37600 پوائنٹس کی ریکارڈ ترین سطح پردیکھا تھا تاہم سرمائے کے انخلا کے سبب مندی کی بڑی لہر آنے سے انڈیکس 36800 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی دیکھا گیا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران انڈیکس 37000، 37100، 37200 پوائنٹس کی 3 بالائی حدیں کھوبیٹھا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںگزشتہ ہفتے کے دوران زیادہ سے زیادہ 22کروڑ 75 لاکھ 15ہزار حصص کے سودے ہوئے او رٹریڈنگ ویلیو 11ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ کم سے کم کاروباری لین دین 10کروڑ 92لاکھ 16ہزارحصص رہا اور ٹریڈنگ ویلیو 6 ارب روپے تک محدود رہی۔ گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 1733 کمپنیوںکا کاروبار ہوا جس میں سے 495 کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 1126 میںکمی اور 112کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروبارکے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ، لوٹے کیمیکل، فوجی سیمنٹ، فاطمہ فرٹیلائزر، سوئی ناردرن گیس کمپنی، دیوان موٹرز، اینگروفرٹیلائزر، پاک انٹرنیشنل بلک، بائیکوپٹرولیم اور ٹی آرجی پاک لمیٹڈ سرفہرست رہے۔
Load Next Story