وزیراعظم کی امریکی ریاست فلوریڈا میں دہشت گردی کے لرزہ خیر واقعے کی مذمت

جمہوری معاشرے میں بے گناہ مرد،عورت اوربچے سوچ کی بناء پر قتل نہیں کیے جاسکتے، نواز شریف


ویب ڈیسک June 13, 2016
ایسی دہشت گردانہ کارروائیاں مسلمانوں کی اکثریت کی سوچ کے منافی ہیں، نواز شریف فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وزیراعظم نواز شریف نےامریکی ریاست فلوریڈا میں دہشت گردی کے لرزہ خیر واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ انسانوں کاقتل انسانیت کے خلاف ہے جب کہ ایسی دہشت گردانہ کارروائیاں مسلمانوں کی اکثریت کی سوچ کے منافی ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف نے امریکی ریاست فلوریڈا میں دہشت گردی کے لرزہ خیر واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ہلاک اورزخمی افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی سربراہ اورعوامی نمائندہ ہونے کی حیثیت سے آرلینڈو میں پیش آنے والے واقعے پر دکھ ہے،بے گناہ انسانوں کاقتل انسانیت کے خلاف ہے جب کہ ایسی دہشت گردانہ کارروائیاں مسلمانوں کی اکثریت کی سوچ کے منافی ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جمہوری معاشرے میں بے گناہ مرد،عورت اوربچے سوچ کی بنا پر قتل نہیں کیے جاسکتے لہذا انتہاپسندی کے ناسور کو اپنی زندگیوں سے ختم کرنے کاعزم کررکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں