اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اتحاد قائم کرنے اورحکومت مخالف تحریک چلانے کا فیصلہ

اپوزیشن مشترکہ طورپرابتدائی مرحلے میں حکومت کے خلاف اسلام آباد اوردیگرشہروں میں احتجاجی مظاہرے کرے گی، اپوزیشن ذرائع


عامر خان June 13, 2016
اپوزیشن مشترکہ طورپرابتدائی مرحلے میں حکومت کے خلاف اسلام آباد اوردیگرشہروں میں احتجاجی مظاہرے کرے گی، اپوزیشن ذرائع:فوٹو:فائل

لاہور: سیاسی وقومی ایشوز پر حکومت کے غیر مناسب سیاسی رویے کے سبب اپوزیشن جماعتوں نے حکمراں مسلم لیگ (ن) کے خلاف مشترکہ اتحاد قائم کرنے اور حکومت مخالف تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی قیادت نے تمام اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس بلانے پر اتفاق کر لیا ہے، اجلاس کے حتمی تاریخ کے انعقاد کیلیے اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ، پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی اور عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید احمد تمام اپوزیشن جماعتوں سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں سے رابطہ کریں گے، اس اجلاس میں عید الفطر کے بعد حکومت ہٹاؤ اور ملک بچاؤ کے نام سے تحریک چلانے کے ایجنڈے پر بحث کی جائے گی اور تحریک کے شیڈول کو فائنل کیا جائے گا۔

اپوزیشن کے اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن مشترکہ طور پر ابتدائی مرحلے میں حکومت کے خلاف اسلام آباد اور دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہرے کرے گی اور پانامہ لیکس اسکینڈل کی تحقیقات مکمل ہونے تک احتجاج جاری رکھا جائے گا، اپوزیشن کی کوشش ہے کہ پانامہ لیکس کے ٹی او آرز بات چیت کے ذریعے پارلیمانی کیمٹی طے کر لے اور عدالتی کمیشن کام شروع کردے، اگر حکومت تعاون نہیں کرتی ہے تو عید کے بعد مشترکہ اپوزیشن حکومت مخالف تحریک کا آغازکرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں