پولیس نے سینیٹرحمد اللہ کیخلاف کارروائی کیلیے چیئرمین سینیٹ سے اجازت مانگ لی

نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں سینیٹر حمد اللہ نے ان سے بدکلامی کی اور جان سے مارنے کی دھمکی دی، ماروی سرمد


این این آئی June 13, 2016
نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں سینیٹر حمد اللہ نے ان سے بدکلامی کی اور جان سے مارنے کی دھمکی دی، ماروی سرمد: فوٹو: فائل

وفاقی پولیس نے ماروی سرمد کی درخواست پر جے یوآئی (ف) کے سینیٹر حافظ حمداللہ کیخلاف کارروائی کیلیے چیئرمین سینیٹ سے اجازت مانگ لی۔

چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ماروی سرمد نے تھانہ کوہسار میں سینیٹر حمد اللہ کیخلاف تحریری شکایت درج کروائی ہے جس میں انھوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں سینیٹر حمد اللہ نے ان سے بدکلامی کی اور جان سے مارنے کی دھمکی دی، اس لیے حمد اللہ کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ وفاقی پولیس کا کہنا تھا کہ سینیٹر حمد اللہ کا بیان لینے کیلیے چیئرمین سینیٹ کی اجازت درکار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں