نواز شریف کی صحت مزید بہتر اہلیہ کے ساتھ ہائیڈ پارک میں چہل قدمی

وزیراعظم آدھے گھنٹے تک چہل قدمی کرتے رہے، برطانوی وزیراعظم نے ہائی کمشنر سے خیریت دریافت کی،نیک خواہشات کااظہار

وزیراعظم کی اہلیہ کے ہمراہ چہل قدمی کی تصاویر سوشل میڈیا پرمقبول ہوگئیں،اسحق ڈار بھی ملے ،نواز شریف کی عیادت کی  ۔ فوٹو : فائل

وزیراعظم نواز شریف تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں جب کہ انھوں نے گزشتہ روز اہلیہ کلثوم نواز کے ساتھ ہائیڈ پارک میں آدھے گھنٹے سے زائد چہل قدمی کی۔


وزیراعظم کی اہلیہ کے ہمراہ چہل قدمی کی تصاویر سوشل میڈیا پرمقبول ہوگئی ہیں۔ کارکنوں کی طرف سے وزیراعظم کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی اور انکی صحت سے متعلق دریافت کیا۔

پریس ریلیز کے مطابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے 10 ڈائونگ اسٹریٹ میں پریڈ کے دوران پاکستان کے ہائی کمشنر ابن عباس سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نوازشریف کی خیریت دریافت کی اور ان کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Load Next Story