مسجد نبویؐ میں پہلا بلب 112 سال قبل روشن ہوا عرب ٹی وی
25 شعبان 1326 ہجری کو مسجد نبویؐ میں بجلی کا پہلا بلب روشن کیا گیا، محمد السید الوکیل
ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک بلب کی تصویر گردش کر رہی ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ بلب 1325ھ یعنی آج سے 112 سال پہلے مسجد نبویؐ میں لگایا گیا، یہ پہلا بلب تھا جس نے روایتی شعموں کو بجھا کر روضہ رسولؐ کو بجلی کی روشنی سے منورکردیا تھا۔
عرب ٹی وی کے مطابق مسجد نبویؐ کے مبینہ پہلے بلب پر جو سال تحریر کیا گیا ہے، جزیرہ العرب میں بجلی متعارف ہونے کا بھی وہی سال ہے، یعنی جزیرہ العرب میں آج سے 112سال قبل پہلی بار بجلی متعارف ہوئی تھی، مدینہ منورہ گورنری کی ویب سائٹ کے مطابق عثمانی خلیفہ سلطان عبدالحمید کے دور میں مسجد نبویؐ کی توسیع 1265ھ سے 1277ھ تک جاری رہی، اس وقت مسجد نبویؐ میں تیل کے ذریعے روشن ہونے والے 600 دیے استعمال کیے جاتے تھے، سلطان عبدالحمید ہی کے دور میں مسجد نبویؐ میں بجلی کا پہلا بلب 25 شعبان 1326ھ کو روشن ہوا، شاہ عبدالعزیز آل سعود کے دور میں 1370 ھ سے 1375ھ تک مسجد نبویؐ کی مزید توسیع کی گئی۔
اس دور میں مسجد نبویؐ میں کل2427 بلب موجود تھے، مسجد نبویؐ کے مورخ محمد السید الوکیل کا کہنا تھا کہ ابتدا میں مسجد نبویؐ کو روشن رکھنے کیلیے کجھور کے پتے جلائے جاتے تھے،9 ھ میں تمیم الداری فلسطین سے مدینہ منورہ آئے اور تیل سے مسجد میں دیا روشن کیا۔