لاڑکانہ میں ڈاکٹرمریضہ کے پیٹ میں قینچی بھول گیا حالت غیرہوگئی

دوبارہ آپریشن کیلیے 50 ہزار روپے طلب، لواحقین کا شدید احتجاج، کارروائی کا مطالبہ

دوبارہ آپریشن کیلیے 50 ہزار روپے طلب، لواحقین کا شدید احتجاج، کارروائی کا مطالبہ:فوٹو : ایکسپریس

لاڑکانہ میں دوران آپریشن ڈاکٹرکی مبینہ غفلت سے 70 سالہ خاتون کے پیٹ میں قینچی رہ گئی، ڈاکٹر نے قینچی نکالنے کا آپریشن کرنے کیلیے مزید 50 ہزارمانگ لیے۔


تفصیلات کے مطابق گاؤں اکرم خان لنجوانی کی رہائشی 70 سالہ معمرخاتون ارباب کا گردوں کی تکلیف کے باعث 50 ہزارروپے کے عوض نجی میڈیکل سینٹرپرآپریشن کروایا گیا جہاں دوران آپریشن پیٹ میں قینچی رہ گئی جو نہ نکالنے کے باعث اسکی حالت غیر ہوگئی۔

دوبارہ چیک اپ پرڈاکٹرز نے انھیں ایکسرے کرانے کو کہا جس میں انکشاف ہوا کہ خاتون کے پیٹ میں قینچی ہے جو ایکسرے میں بالکل واضح نظر آ رہی تھی۔ مریضہ اور اس کے لواحقین نے غفلت برتنے والے ڈاکٹر کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
Load Next Story